تورغر، ڈپٹی کمشنرکی تحصیل دوڑمیرا میں کھلی کچہری

جمعہ 12 اگست 2022 17:18

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر تورغر انورزیب خان نے عوام کے مسائل اور مشکلات کے بروقت اور ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے بمقام دوڑ میرا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر دیگر ضلعی افسران اور اہلکاران بھی موجود تھے۔علاقہ مکینوں اور مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام کی طرف سے آنے والے ہر مسئلہ کو سنا اور ان کو درپیش متفرق مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔

عوام کے مسائل کو موقع پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور وقت طلب مسائل کے حل کے لئے مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کو باور کروایا کہ عوام کی خدمت ضلعی انتظامیہ ہر فورم پر کرنے کے لئے حاضر ہیں۔

متعلقہ عنوان :