Live Updates

وفاقی وزیر خورشید شاہ فلم میں ہیرو بننے کے خواہاں

سکھر کی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں خورشید شاہ نے شرکت کی،وائس چانسلر اور خورشید شاہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 12 اگست 2022 17:21

سکھر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2022ء) وفاقی وزیر خورشید شاہ نے فلم میں ہیرو بننے کی خواہش کا اظہار کردیا،جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خورشید شاہ سکھر کی اروڑ یونیورسٹی میں تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر خورشید شاہ اور یونیورسٹی کی وائس چانسلرثمرین حسین کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،خورشید شاہ نے یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں شعبہ میوزک بنانے کا پلان کیا جارہا ہے،تاکہ طالب علم اپنا روزگار خود تلاش کرسکیں۔

نجی کمپنی سےفلم میکنگ پراجیکٹ کے حوالے سےمفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے جارہے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ اس فلم میں ہیرو میں ہوں گا۔ وفاقی وزیر کے بیان پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر ثمرین حسین نے بھی ازراہ مزاح میں کہا کہ اگر ہیرو آپ ہوں گے تو ہیروئن مجھے بننا پڑے گا،اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین مجھے مار ڈالے گا۔

(جاری ہے)

دونوں شخصیات کے درمیان دلچسپ مکالمے کے بعد تقریب کشتِ زعفران بن گئی۔

ادھر گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ دنیا کو پتا ہے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ لیکر آئی تھی ،کراچی میں ایم کیو ایم کی 11 نشستیں،3 پیپلزپارٹی اور 18 پنجاب سے عمران خان کو دی گئی تھیں،سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس کے باوجود اسکے باوجود 2018 میں اکیلے حکومت نہیں بنا سکی ،عمران خان اب عالمی اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے،سب جانتے ہیں عالمی طاقتیں پاکستان کو کیسا دیکھنا چاہتی ہیں، پچیس تیس سال پہلے تین اہم شخصیات عمران خان کیلئے انکشاف کرچکے ہیں،وفاقی وزیر نے مزید کہا شہباز گل سمیت دیگر ٹوئٹس کے پیچھے عمران خان ہے،فوج کے خلاف مہم جوئی کا کسی سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کرائیں سب پتا چل جائے گا، انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملکی ترقی اور اسٹیبلشمنٹ کی اصلاح کیلئے بات کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات