حیدر آباد، ایڈ منسٹریٹر فاخر شاکر،میونسپل کمشنر سید شفیق احمد شاہ کے مون سون کے نئے سپیل کے دوران مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے

جمعہ 12 اگست 2022 21:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) ایڈ منسٹریٹر فاخر شاکر،میونسپل کمشنر سید شفیق احمد شاہ نے مون سون بر سات کے نئے اسپیل کے دوران ہی لطیف آباد علاقوں میں ہنگامی دورہ کیا ، سٹرکوں،چوراہوں اور نشیبی رہائشی علاقوں میں جمع ہونے والے بر سات کے پانی کو دوران برسات ہی موٹر یں اور پمپ لگاکر نکالنے کے احکامات جاری کئے اور رہا ئشی ایر یاز میں بھی فوری ڈی واٹر ننگ مو ٹر ز اور ڈیزل پمپ لگانے کے احکامات جاری کئے تاکہ عوام کو پریشانی سے بچایا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ،کسی بھی قسم کی کو تاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، لطیف آباد یونٹ نمبر 10.7.9.11.8اور یونٹ نمبر 4.5.2کے مختلف علاقوں،جی او آر،بنگالی کا لونی،ٹھنڈی سٹرک،آٹوبھان روڈ اقبال کالونی ،پٹھان گوٹھ،مکی شاہ روڈ،ریلوے کالونی،حالی روڈ،گاڑی کھاتہ سے بارش کا پانی نکالنے کے لئے ڈی واٹر ٹنگ موٹر ز اورپمپ لگا کر پانی نکالا گیا،نالیوں کی صفائی کی گئی جگہ جگہ سے کچرا اٹھایا گیا اورسٹرکوں اور چوراہوں سے پانی نکالا گیا ہے ، گاربیج لفٹنگ کی جا رہی ہے ،شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیہ اعلی کے افسران کی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے تاکہ جلد از جلد مسائل پر قابو پایا جا سکے ، کتے کے کاٹنے سے بچائو کیلئے مہم کو جاری رکھا گیا ہے اور عوا م کو صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔