باجوڑ ،طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،2بچیاں جاں بحق ،3زخمی ہوگئیں

جمعہ 12 اگست 2022 21:35

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) باجوڑ میںطوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،2بچیاں جاں بحق ،3زخمی ہوگئیں۔دیواراور کمرے کی چھت گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں 2 کم سن بہنیں جاں بحق جبکہ ایک اور واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 3بچے زخمی ہوگئے۔ ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموند علاقہ مینہ میں رات ایک بجے نور محمد نامی شخص کے گھر کے کمرے کا چھت تیز بارشوں کے باعث گرگیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 2 بچیاں 12 سالہ آمینہ دختر نور محمد اور 7سالہ حلیمہ دختر نور محمد جاں بحق ہوگئی۔ یادرہے کہ رات کو ضلع بھر میں تیز بارش ہوئی جس سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ذیادہ تر مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں پر بھی آیا ہیں۔ایک اور واقعہ تحصیل سلارزئی کے علاقہ برسدین گاوں اوڈیگرام میں پیش آیا جہاں گھر کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کیاگیاہیں۔