جے یو آئی کے امیدواروں کی پٹیشن پر لاڑکانہ ہائی کورٹ کے ججز کے پینل نے یوسی کریم آباد کی تمام سیٹوں پر دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا

جمعہ 12 اگست 2022 21:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) جے یو آئی کے امیدواروں کی پٹیشن پر لاڑکانہ ہائی کورٹ کے ججز کے پینل نے یوسی کریم آباد کی تمام سیٹوں پر دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا، جے یو آئی کے ضلع میں کامیاب امیدواروں کا رزلٹ تبدیل کر کے حکومتی ارکان کو کامیاب کیا گیا، جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے امیدواروں سے ہونے والی دہونس دھاندلی کے باوجود کامیابی کے بعد رزلٹ تبدیل کرکے پی پی کے امیدواروں کو کامیاب قراردیاگیا، جو کہ لاڑکانہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے ادہر لاڑکانہ ہائی کورٹ کے ججز کے پینل جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس عبدالمبین لاکھونے جے یو آئی یوسی کریم آباد کے چیئرمین کے امیدوار عبدالماجد چنا،وائس چیئرمین قاری دلبر کنرانی، ضلعی کونسلر کے امید وار مراد علی مری نے یوسی الیکشن میں دھاندلی کی پٹیشن داخل کی تھی جس پر کئی دن کیس کی سماعت کے بعد جیکب آباد کی یوسی کریم آباد کی تمام پولنگس اور تمابلدیاتی نشستوں پر دوبارہ الیکشن کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس پر جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ یہ حق سچ کی فتح ہے اب جے یو آئی یوسی کریم آباد میں جے یو آئی کا مکمل پینل کامیاب ہوگا۔