Live Updates

سیشن عدالت میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کیخلاف نظرثانی اپیل مسترد

جمعہ 12 اگست 2022 22:09

سیشن عدالت میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کیخلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) ضلعی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی اپیل مسترد کر دی۔سیشن کورٹ نے پولیس کی نظر ثانی اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔ شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شہبازگل کی جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کیخلاف نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کا پراسیکیوٹر راناحسن عباس کو دو بجے تک تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دیا۔درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں،اپ دلائل دیں۔میں اس نظرثانی کی اپیل پر سماعت ہی نہیں کرسکتا۔تحریک انصاف کی وکلائ ٹیم میں کمرہ عدالت پہنچی۔

(جاری ہے)

عدالت نے نظرثانی کی اپیل پر سماعت دو بجے تک ملتوی کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہبازگل کی جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت دوبارہ شروع کی۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نظرثانی اپیل پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راناحسن عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان اور ذلفی بخاری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل خود آرہے ہیں۔ سماعت میں وقفہ کیا جائے۔ ص*عدالت نے سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کر دیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت کے سامنے پیش ہوے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے دیکھنا ہے درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ یہ عام کیس نہیں ہے۔ جبکہ جج نے کہا کہ میری نظر میں ابھی یہ عام کیس ہے۔میں کیس کے میرٹس کو نہیں سن رہا ابھی نظرثانی قابل سماعت ہونے پر مطمئن کریں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ یہ بہت سیریس کیس ہے رینکس میں اس سے متعلق اضطراب ہیاسپیشل پراسیکوٹر تعینات کر کے ہم دلائل دیں گے۔

یہاں پر ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل آرڈر ہے یا ایڈمنسٹریٹو آرڈر ہے۔ اس کو عدالت نے دیکھنا ہے۔جج نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب آپ کی پوزیشن نیوٹرل کی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مزید وقت چاہتے ہیں ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے دلائل شروع کردئیے۔ ایڈووکیٹ جنرل کی ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر کو روکنے کی کوشش کی۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر کو دلائل دینے سے روکنے سے روک دیا۔

عدالت نے کہا کہ جدون صاحب آپ کی پوزیشن نیوٹرل کی ہے۔ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے نظرثانی اپیل قابل سماعت ہونے پر دلائل کا آغاز کردیا۔ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے نظرثانی اپیل قابل سماعت ہونے پر مختلف عدالتوں کے حوالے دئیے۔ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی اپیل عدالت نے اپیل قابل سماعت ہونے یا نا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.آپ کی جانب سے دی گئی ججمنٹس سے مطمئن ہوا تو سماعت کل دوبارہ ہو گی۔

اگر آپ کی جانب سے دی گئی ججمنٹس مطمئن نا کر سکی تو عدالت فیصلہ کردے گی۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر کے درمیان اختلاف سامنے آگیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ عدالت ریمانڈ کی درخواست پر نظرثانی کرسکتی ہے۔شہباز گل کے ریمانڈ کی نظرثانی اپیل پر دلائل دینے ہیں یا نہیں عدالت نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل کسی وکیل کو دلائل سے نہیں روک سکتے۔

پراسیکیوٹر کے دیے گئے عدالتی فیصلوں سے مطمئن ہوا تو سماعت کل دوبارہ ہو گی۔شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے پراسیکیوٹر کی اپیل مسترد کر دی۔سیشن کورٹ نے پولیس کی نظر ثانی اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

فیصل چوہدری کی اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی ضمانت ابھی دائر کر رہے ہیں۔شہباز گل کے میڈیکل معائنہ کی بھی ابھی درخواست دائر کر رہے ہیں۔ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بھی شکر گزار ہیں انہوں نے اتنے مشکل حالات بھی رپورٹنگ کی۔ اس موقع پر نیاز اللہ نیازی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے بہت بڑی سازش ہے جو سابق وزیر اعظم کو بدنام کرنے کے لے رچی گئی ہے۔ہم وکلا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سازش ہے عمران خان کو اس کھیل سے نکالا جائے لیکن وہ نہیں نکلے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات