Live Updates

بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلان نے افواج کے خلاف مہم چلائی، طلال چوہدری

جمعہ 12 اگست 2022 22:09

بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلان نے افواج کے خلاف مہم چلائی، طلال چوہدری
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلان نے افواج کے خلاف مہم چلائی ، پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی ہے ، عمران خان امریکی برینڈڈ اشیائ پہنتے ہیں ، امریکہ سے تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا عمران خان اپنی صوبائی حکومتوں سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے امریکہ سے معافی دلوائیں ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا حکومت نے امریکی سفیر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔عمران خان امریکی سفیر کو چھپ چھپ کر ویڈیو کالز کر رہے ہیں ، طلال چودھری نے کہا چیف آف سٹاف نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا ۔ آج چیف آف سٹاف کو روٹی دینے والا کوئی نہیں ۔عمران خان نے ساری زندگی ذاتی مفاد کیلئے دوسروں کو استعمال کیا۔انہوں نے کہا تنقید اور بغاوت میں فرق ہوتا ہے ۔ممنوعہ فنڈنگ پکڑے جانے پر عمران خان معصوم بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف تک نہیں چھوڑے ۔عمران خان اب نواز شریف کا نام لے کر این آر او مانگ رہا ہے ۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات