جون میں1,691نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں : ایس ای سی پی

جمعہ 12 اگست 2022 22:09

جون میں1,691نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں : ایس ای سی پی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نیجون میں 1,691 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جس کے بعد کل رجسٹر کمپنیوں کی تعداد 173,897( ایک لاکھ تہتر ہزارا?ٹھ سوستانوی) ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ دوارب پچاس کروڑ روپے ہے۔جون میں تشکیل پانے والی 44کمپنیوں میں افغانستان، چین، ڈومینیکن ریپبلک، مصر، جرمنی، قازقستان مڈغاسکر، نیدرلینڈز، سعودی عرب، اسپین، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔

اس ماہ98.9 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں اور 144 صارفین بیرون ملک سے رجسٹر ہوئے۔اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں جہاں 312نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 245، ٹریڈنگ میں208، سروسز میں 170، ایجوکیشن میں 65، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 41، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 57، ٹیکسٹائل میں48 ، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں38، فارماسیوٹیکل میں 30، اورپاور جنریشن میں 37میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ایس ای سی پی کا ای سروسز سسٹم ایف بی آر، صوبائی ریونیو کے محکموں کے ساتھ انٹی گریٹیڈ ہے، جس کے نتیجے میں جون میں بیک وقت ایس ای سی پی پورٹل انٹرفیس کے ذریعے 1,625کمپنیاں ہمہ وقت ایف بی آر کے ساتھ،45کمپنیاں ای او بی آئی کے ساتھ، 47کمپنیاں PESSI/SESSI کے ساتھ اور 36 کمپنیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے رجسٹر ہوئیں۔