کنٹریکٹ ایمپلائز کی رینول پالیسی کو بہتر کیا جائے،یعقوب شیخ

ہیڈ آفس کے گریڈ ایک سے 15 تک ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں،مزدور رہنما

جمعہ 12 اگست 2022 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کنٹریکٹ اینڈورک چارج ایمپلائز اتحاد کے صدر یعقوب احمد شیخ نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ ایمپلائز کی رینول پالیسی کو بہتر کیا جائے، جس سے مزدوروں کے بوڑھے ماں باپ کا علاج اور بچوں کی بہترین تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکے، 11سال سے ٹائم اسکیل نہیں بڑھائے گئے، سندھ حکومت ، صوبائی وزیر بلدیا ، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈائریکٹر ایڈمن اور ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ ہے کہ مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق تنخوا ادا کی جائے۔

(جاری ہے)

ہیڈ آفس کے گریڈ ایک سے 15تک کے ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں، حج قرعہ اندازی میں تمام ریجنوں کے ملازمین کو شامل کیا جائے، تمام ریجنوں کے کنٹریکٹ ملازمین کے دیرینہ مسائل تعطل کا شکار ہیں۔جلد تمام مزدور تنظیموں سے ملکر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔پیپلز یونٹی سی بی اے ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے۔ پیپلز یونٹی کے 29نکات تمام کنٹریکٹ ملازمین کیلئے اہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :