Live Updates

ارسلان خالد وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی مقرر

جمعہ 12 اگست 2022 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ارسلان خالد وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی ہوں گے۔ ارسلان خالد کو تنخواہ، الائونسز اور سرکاری مراعات بھی دی جائیں گی۔واضح رہے کہ ارسلان خالد تحریک انصاف دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات