پنجاب کے ہر خاندان کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی عظیم اور تاریخی تحفہ ہے‘ڈاکٹریاسمین راشد
صحت سہولت کارڈکے ذریعے علاج کی مفت سہولت حاصل کرنے کیلئے اپنے ریکارڈکونادراسے رجسٹرضرورکروائیں‘وزیر صحت پنجاب
جمعہ 12 اگست 2022 22:15
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے پنجاب کے ہر خاندان کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی عظیم اور تاریخی تحفہ ہے۔
پنجاب کی عوام صحت سہولت کارڈ کے ذریعے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سی10لاکھ روپے کے علاج کی مفت اور شاندار سہولت حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا ہرخاندان عمران خان کو دعائیں دے رہاہے۔صحت سہولت کارڈ عمران خان کا برین چائلڈ ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مزیدسہولیات فراہم کریں گے۔پنجاب کی عوام منتخب شدہ 812سرکاری ونجی ہسپتالوں سے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے علاج کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔پنجاب کے تمام منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں آگاہی کاؤنٹرزکو فعال کردیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ صحت سہولت کارڈکے ذریعے علاج کی مفت سہولت حاصل کرنے کیلئے اپنے ریکارڈکونادراسے رجسٹرضرورکروائیں۔پنجاب میں صحت سہولت کارڈ کیلئے منتخب کئے جانے والے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں طبی سہولیات کومسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔پنجاب کی عوام کی سہولت کی خاطرصحت سہولت کارڈ کیلئے مزید ہسپتالوں کو منتخب کیاجارہاہے۔ عوام صحت سہولت کارڈ کی سروس کے حوالہ سے فیڈبیک یا شکایات درج کروانے کیلئے 1033پر کال کرسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.