تاجران کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ایس ایس پی لورالائی

جمعہ 12 اگست 2022 22:16

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کی زیرصدارت ٹریفک اورشہر کے دیگر مسائل کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں میٹنگ ہوئی جسکی صدارت ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی نے کی میٹنگ میں انجمن تاجران کی تنظیم کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی لورالائی نے کہا کہ شہروں کی خوبصورتی ہو یا ٹریفک کے مسائل اورملکی معیشت میں تاجران کا بہت اہم رول ہوتا ہے اور تاجران ہرشہرمیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس تاجران کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کر رہی ہے اور کرتی رہیگی اور تاجران کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیںمیں امید کرتا ہوں کی تاجران بھی شہر میں پارکنگ اور ناجائز تاجاوزات کے خاتمیاور خوبصورتی کے لئے پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاون کرئے گی اس موقع پرانجمن تاجران ضلعی عہدیداران نے ایس ایس پی لورالائی کو مکمل یقین دلاتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا انجمن تاجران کے نمائندوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہ شہر میں ٹریفک مسائل کم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس سخت قدم اٹھا ئے اور تمام گڈز اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو اپنے دفاتر سے گاڑیوں کو نکالنے کا پابند کرئے اوراسٹاپ کے لئے بھی اپنے دفاتر استعمال کرنے کا پابند کروائیں ایس ایس پی لورالائی نے یقین دلایا کہ شہر میں ٹریفک نظام ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائینگے گے اور کسی کو بھی خاطر میں نہیں لائینگے۔

متعلقہ عنوان :