جماعت اسلامی اوکاڑہ کا بجلی کے بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس ،پٹرول،مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 12 اگست 2022 22:38

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) جماعت اسلامی اوکاڑہ کا بجلی کے بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس ،پٹرول،مہنگائی کیخلاف گول چوک میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر ز اٹھا رکھے تھے،جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے ،مظاہرین نے بجلی کے بلز کو اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر بابر رشید، سٹی امیر احمد شکیب ارسلان،جنرل سیکرٹری رائو جمیل، چوہدری عدنان لیطف نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی کی زندگی پہلے ہی اجیرن بن کر رہ گئی ہے بجلی کی قیمتیں جو کہ پہلے ہی آئوٹ آف کنٹرول تھی اب حکومت نے اضافی سیلز ٹیکس لگا کر غریب عوام کو پریشانی میں مبتلاء کردیا، عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

حکومت اپنا فیصلہ واپس لے ،ڈاکٹر بابر رشیدنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں پر فوری طور پر سیلزٹیکس ختم کیاجائے۔