سیکرٹری مواصلات بلوچستان کی زیر صدارت حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نقصانات اور بحالی پر پیش رفت سے متعلق اجلاس

جمعہ 12 اگست 2022 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بلوچستان علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت ضلع لسبیلہ اور ہرنائی میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شاہراہوں اور پلوں کے ہونے والے نقصانات اور ان کی بحالی پر پیش رفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے اجلاس کو بذریعہ ویڈیو لنک متعلقہ اضلاع کے چیف آفیسرز نے شاہراہوں اور پلوں کی بحالی پر پیشرفت سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر روڈز خضدار زون نے اسماعیلیانی پل لسبیلہ کی بحالی کے حوالے سے کہا کہ مذکورہ پل کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا گیا اور اب یہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے اسکے علاوہ رواہری تا نیواری بیلہ شاہراہ کو بھی مکمل بحال کیا گیا ہے چیف آفیسر نے مزید بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ بیلہ تا لاکھڑا روڈ کو جزوی نقصان پہنچا ہے جہاں جہاں شاہراہ متاثر ہوئی ہے وہاں پر محکمہ کی طرف سے شاہراہ کو بحال کیا جارہاہے اسی طرح ہرنائی سنجاوی شاہراہ کے حوالے سے متعلقہ انجینئر آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور جہاں بھی کوئی شاہراہ یا پل متاثر ہوجائے تو متعلقہ محکمہ کا عملہ اور مشینری اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اکبر علی بلوچ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ان علاقوں میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہیگا لہذا تینوں زونز کے چیف آفیسرز اپنے متعلقہ عملے اور مشینری کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی طرف سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے لہٰذا محکمہ مواصلات و تعمیرات اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں شا ہرا ہوں اور پلوں کو بحال رکھنے کی ہرصورت کوشش کریں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید ہدایات دی کہ تینوں زونز کے چیف آفیسرز اپنے ڈویڑنل کمشنر اور انجینئر آفیسران اپنے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ریسکیو آپریشن ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی طرف سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کو ہر صورت بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ انکی مسلسل نگرانی بھی کرتے رہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے متاثرہ علاقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔