پنجاب بھرمیں877ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق994زخمی

ان ٹریفک حادثات446ڈرائیوز،کم عمر ڈ ر ا ئیو ر 2 0 مسا فر 413 اور 142 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں

جمعہ 12 اگست 2022 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں877روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 994افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔468معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات446ڈرائیوز،کم عمر ڈ ر ا ئیو ر 2 0 مسا فر 413 اور 142 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ225ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت248متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد75حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان63حادثات میں72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل877متاثرین میں795مرد اور206خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں191فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 499 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ311زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں752موٹر سائیکلز،80آٹو رکشی82موٹر کاریں،23وین09مسافربسیں،24ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔