کمشنر سرگودہا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ

ٹراما سنٹر کلینکل لیب، سٹی سکین سنٹر، ایکسرے یو نٹ اور دیگر شعبہ جات کو چیک کیا ہسپتال ایمرجنسی میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرارشاداحمدکی ہدایت

جمعہ 12 اگست 2022 22:41

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کااچانک دورہ کر کے ٹراما سنٹر کلینکل لیب، سٹی سکین سنٹر، ایکسرے یو نٹ اور دیگر شعبہ جات کو چیک کیا اورایم ایس کوہدایت کی کہ ہسپتال ایمرجنسی میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔کمشنت نے ویٹنگ کے لئے موجود ٹوٹے ہوئے بنچوں پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری تبدیل کروانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کے باریدریافت کیا۔ایم ایس شیخ محمد سعید احمد نے ہسپتال میں دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بریف میں درپیش مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ عوام کو علا ج معالجہ کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی حکو مت پنجاب کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر میانوالی کو ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ سے ادویات کی فراہمی سے متعلق میٹنگ کرکے لوگوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اس سلسلہ میں ہمہ وقت مستعد رہے۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :