ڈاکٹر عارف حفیظ ساتھ ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے نائب صدر نوشاد احمد سیکرٹری جنرل اور شبیر احمد ڈپٹی سیکرٹری منتخب

جمعہ 12 اگست 2022 22:43

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) ساتھ ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کا اہم اجلاس تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں آل میروز ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پاکستان ،انڈیا، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیپال نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سیپاک ٹاکرا فیڈریشن آف انڈیا کے صدر ایس آر پریم راج نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نئی ایکزیکٹیو کمیٹی کے انتخاب اور رواں سال دسمبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والی ساتھ ایشین سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کے بارے میں غور کیا گیا ۔

نئی ایکزیکٹیو کمیٹی میں انڈیا کے ڈاکٹر ایس آر پریم راج صدر جبکہ پاکستان کے ڈاکٹر عارف حفیظ نائب صدر ، نوشاد احمد خان سیکرٹری جنرل اور شبیر احمد ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کے آخر میں بنگلہ دیش میں ساتھ ایشین سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 2023 کے اوائل میں پاکستان میں جونئیر ساتھ ایشین سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ منعقد ہوگی۔