ڈپٹی کمشنر تورغرانورزیب خان کاتحصیل دوڑ میرا میں بمقام دوڑ میرا کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 12 اگست 2022 22:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اورچیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کے ہدایات کی پیروی میں ڈپٹی کمشنر تورغر انورزیب خان نے عوام کے مسائل اور مشکلات کے بروقت اور انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے بمقام دوڑ میرا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر دیگر ضلعی افسران اور اہلکاران بھی موجود تھے ۔

علاقہ مکینوں اور مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام کی طرف سے آنے والے ہر مسئلہ کو سنا اور ان کو درپیش متفرق مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔عوام کے مسائل کو موقع پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اور وقت طلب مسائل کے حل کے لئے مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام کو باور کروایا کہ عوام کی خدمت ضلعی انتظامیہ ہر فورم پر کرنے کے لئے حاضر ہیں۔کھلی کچہری کے اختتام پر لوگوں نے ڈپٹی کمشنر تورغر کا شکریہ ادا کیا اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :