سیلابی صورتحال: علامہ اقبال ایکسپریس نارووال تک محدود

جمعہ 12 اگست 2022 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) سیلاب سے ٹریک کے متاثر ہونے کے بعد کراچی سے براستہ لاہور سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کونارووال تک محدود کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

شدید بارش کی وجہ سے پسرور اور قلعہ صوبہ سنگھ ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹریک میں شگاف پڑنے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق آج ہفتہ سیالکوٹ سے کراچی روانہ ہونے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو نارووال سے ہی چلایا جائے گا