شیخ زیدمیڈیکل کالج ہسپتال کے مزیدچارشعبے سپیشلائزیشن کے لیے منظور

جمعہ 12 اگست 2022 22:57

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری کی انتھک محنت رنگ لے آئی، کالج آف فزیشن وسرجن پاکستان نے شیخ زیدمیڈیکل کالج ہسپتال کے مزیدچارشعبے سپیشلائزیشن کے لیے منظورکرلیے، شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال رحیم یارخان کویہ فخرحاصل ہوگیاکہ ٹوٹل25شعبوں میں اب سپیشلائزیشن کے لیے ڈاکٹروں وتربیت دی جائے گی۔

پرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری نے ڈاکٹرزسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ میراب خواب ہے کہ رحیم یارخان اورگردونواح کے لوگوں کوکسی بھی مرض کے علاج کے لیے رحیم یارخان سے باہرنہ جاناپڑے اوریہ ادارہ ہرمریض کوبہترین طبی سہولیات فوری فراہم کرسکے اورمکمل مفت علاج کی بہترین سہولیات مہیاکی جائیں، انہوں نے مزیدبتایاکہ شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے تمام شعبوں میں ڈاکٹروں کوماہرانہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ یہ ڈاکٹرزملک کے مختلف علاقوں میں اپنی مہارت سے مریضوں کاعلاج کرکے ملک وقوم کی خدمت کرسکیں، پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری نے بتایاکہ عنقریب شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں چندمزیدشعبوں میں بھی اعلیٰ تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں گے اور وطن عزیزکی خدمت کے لیے اس وطن کے شہریوں کوہم ہرممکن مفت بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں گے اوریہ ادارہ ہرشعبے میں ڈاکٹروں کی بہترین تربیت کرکے فرض اداکرتارہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمد، پروفیسرڈاکٹرمظہرجام، پروفیسرڈاکٹرظفراقبال ودیگرموجودتھے۔\378

متعلقہ عنوان :