وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پر کو ڈینٹل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان

صدر عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاجوبلی ٹاؤن میں فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پراجیکٹ کا دورہ عارف علوی اور پرویز الٰہی نے زیر تکمیل پراجیکٹ کے مختلف حصے دیکھے، پرویز الٰہی کی پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت اس منصوبے کی 2005 میں میرے سابقہ دور میں منظوری دی گئی،بدقسمتی سے ن لیگ کی حکومت نے کوئی پیش رفت نہیں کی 17 سال گزر گئے لیکن منصوبہ فنکشنل نہیں ہو سکااورلاگت میں اضافہ ہوا،ایسا کرنا عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے میرے دور کے شروع کئے گئے دیگر عوامی منصوبوں کی طرح اس پراجیکٹ کو بھی سیاسی عناد کی بھینٹ چڑھایا گیا‘پرویزالٰہی

جمعہ 12 اگست 2022 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جوبلی ٹاؤن میں فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے زیر تکمیل پراجیکٹ کے مختلف حصے دیکھے اور پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور انسٹی ٹیوٹ کو فاطمہ جناح ڈینٹل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس منصوبے کی 2005 میں میرے سابقہ دور میں منظوری دی گئی۔بدقسمتی سے ن لیگ کی حکومت نے منصوبے پر کوئی نمایاں پیش رفت نہیں کی اور میرے دور کے شروع کئے گئے دیگر عوامی منصوبوں کی طرح اس پراجیکٹ کو بھی سیاسی عناد کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

(جاری ہے)

17 سال گزر گئے لیکن منصوبہ فنکشنل نہیں ہو سکااورلاگت میں اضافہ ہوا۔ایسا کرنا عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔صحت عامہ کے منصوبوں کو بروقت مکمل نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر یہ منصوبہ وقت پر مکمل کر لیا جاتا تو اس کی لاگت میں اضافہ نہ ہوتا اور عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں مل رہی ہوتیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جب بھی عوام کی خدمت کا موقع دیا، صحت عامہ کے شعبہ کو اولین ترجیح دی۔

میں نے سی اینڈ ڈبلیو اور نیسپاک کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کو جتنی جلدی ممکن ہو مکمل کیا جائے۔ فاطمہ جناح ڈینٹل یونیورسٹی کے پراجیکٹ کی تکمیل سے عوام کو جدید علاج کی سہولتیں میسر آئیں گی۔عوام کو ان دہلیز تک علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری صحت ، محکمہ تعمیرات و مواصلات اور نیسپاک کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب چو دھری پرویزالٰہی نے ان کا استقبال کیا ۔صوبائی وزراء میاں محمود الرشید اورمیاں اسلم اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔