مون سون بر سات کا نیا اسپیل، ایڈمنسٹریٹرفاخر شاکر ، میونسپل کمشنر کے ہنگامی دورے

سٹرکوں، چوروہوں اور نشیبی رہائشی علاقوں میں جمع ہونے والے بر سات کے پانی کو دوران برسات ہی موٹر یں اور پمپ لگاکر نکالنے کے احکامات جاری کئے

جمعہ 12 اگست 2022 23:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) ایڈ منسٹریٹر فاخر شاکر،میونسپل کمشنر سید شفیق احمد شاہ نے مون سون بر سات کے نئے اسپیل کے دوران ہی لطیف آباد علاقوں میں ہنگامی دورہ شروع کردیا اور سٹرکوں، چوروہوں اور نشیبی رہائشی علاقوں میں جمع ہونے والے بر سات کے پانی کو دوران برسات ہی موٹر یں اور پمپ لگاکر نکالنے کے احکامات جاری کئے اور تمام نشیبی علاقوں کا جائزہ لیا اور اسپے رہا ئشی ایر یاز میں بھی فوری ڈی واٹر ننگ مو ٹر ز اور ڈیزل پمپ لگانے کے احکامات جاری کئے جہاں برسات کا پانی جمع ہوراہا تھا تاکہ حیدرآباد کی عوام کو پریشانی سے بجایا جاسکے اس موقع پر شعبہ ہیلتھ کے ڈائر یکٹر مصطفی قائم خانی و دیگر افسران شعبہ الیکٹرک کے آفسران کے علاوہ شعبہ انجینئرنگ کے ایکسین انجینئر ماجد کھوکھر بھی ہمراہ تھے ایڈ منسٹرٹیر نے شعبہ ہیلتھ،اور الیکٹرک کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صور تحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت اسٹاف و عملہ کو تیار رکھنے کا حکم دیا انچارج ورکشاپ اور انکرو چمنٹ کے افسران کو عملہ کو ہر وقت رکھنے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں کسی بھی قسم کی کو تاہی کو ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا ہم سب مل جل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے اور ہی ہماری ذمہ داری ہے لطیف آباد یونٹ نمبر 10.7.9.11.8اور یونٹ نمبر 4.5.2کے مختلف علاقوں سے بر سات کا پانی نکالے کیلئے اقدامات جاری ہیں اور محلوں اور گلیوں سے کچرااٹھا یا گیا ہے نالیاں صاف کی گئی اور گا ر بیج لفٹنگ اور سو ئپنگ کا عمل جاری ہے سٹرکوں اور چورا ہوں سے بر سات کا پانی نکالا گیا ہے اور جھاڑورک جاری ہے ، جی او آر بنگالی کا لونی،ٹھنڈی سٹرک،آٹوبھان روڈ اقبال کالونی پٹھان گوٹھ،مکی شاہ روڈ،ریلوے کالونی،حالی روڈ،گاڑی کھاتہ سے بارش کا پانی نکالنے کیلئے ڈی واٹر ٹنگ موٹر ز اورپمپ لگا کر پانی نکالا گیا،نالیوں کی صفائی کی گئی جگہ جگہ سے کچرا اٹھایا گیا اورسٹرکوں اور چوراہے سے پانی نکالا گیا ہے جھاڑورک اور سو ئپنگ کا کام جاری اور گاربیج لفٹنگ کی جاری ہے شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں بلدیہ اعلی کے افسران کی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جاراہا ہے تا کی جلد از جلد مسائل پر قابو پایا جا سکے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں کتے کے کاٹنے سے بچا کیلئے مہم کو جاری رکھا گیا ہے تاکہ عوام کو کتے کے کا نٹے سے بچایا جاسکے اور عوا م کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکی