آئیسکو کا بجلی بندش کا شیڈول جاری

جمعہ 12 اگست 2022 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پر بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق 13 اگست کو صبح 06:00 بجے تا دن 02:00 بجے تک بیروٹ گالہ، دربار مائی ٹھوٹی، کھوئی رتہ سٹی، چروہی، دانہ بھل، چروہی ڈونگی، سری، سٹی، کریالہ، جنڈروٹ دبسی، ڈٹوٹ، مجاجن، چروہی فیڈرز، صبح 07:00 بجے تا دن 12:00 بجے تک شکریلہ، منڈی بھلوال، غوری دھمیک، چٹھہ بختاور، مصریال روڈ،امیر حمزہ، ریڈیو پاک، ملت آباد، پشاور روڈ، رینج روڈ، ریورگارڈن، پی ایم سی کالونی فیڈرز، صبح 09:00 بجے تا دن 12:00 بجے تک پاکستان ریلوے فیڈر، 14 اگست کو صبح 07:00 بجے تا دن 12:00 بجے تک وی آئی پی، راولپنڈی۔

III، پیپلی فیڈرز، صبح 08:00 بجے تا صبح 09:00 بجے تک فوجی سمینٹ پلانٹ نمبر۔2 (کنزیومر) ٹرانسمیشن لائن اور گرد و نواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔