Live Updates

ٓ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی عظیم اور تاریخی تحفہ ہے :ڈاکٹریاسمین راشد

ٰصحت سہولت کارڈکے ذریعے علاج کی مفت سہولت حاصل کرنے کیلئے اپنے ریکارڈکونادراسے رجسٹرضرورکروائیں

جمعہ 12 اگست 2022 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی میں اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،سربراہ پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مزیدسہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔

صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان نے اجلاس کے دوران وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے پنجاب کے ہر خاندان کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی عظیم اور تاریخی تحفہ ہے۔

پنجاب کی عوام صحت سہولت کارڈ کے ذریعے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سی10لاکھ روپے کے علاج کی مفت اور شاندار سہولت حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا ہرخاندان عمران خان کو دعائیں دے رہاہے۔صحت سہولت کارڈ عمران خان کا برین چائلڈ ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مزیدسہولیات فراہم کریں گے۔پنجاب کی عوام منتخب شدہ 812سرکاری ونجی ہسپتالوں سے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے علاج کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔

پنجاب کے تمام منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں آگاہی کاؤنٹرزکو فعال کردیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ صحت سہولت کارڈکے ذریعے علاج کی مفت سہولت حاصل کرنے کیلئے اپنے ریکارڈکونادراسے رجسٹرضرورکروائیں۔پنجاب میں صحت سہولت کارڈ کیلئے منتخب کئے جانے والے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں طبی سہولیات کومسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔پنجاب کی عوام کی سہولت کی خاطرصحت سہولت کارڈ کیلئے مزید ہسپتالوں کو منتخب کیاجارہاہے۔ عوام صحت سہولت کارڈ کی سروس کے حوالہ سے فیڈبیک یا شکایات درج کروانے کیلئے 1033پر کال کرسکتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات