سعودی عرب ،ڈرائیونگ لائسنس کی 5 اور 10 برس کےلیے تجدید کرائی جاسکتی ہے

ہفتہ 13 اگست 2022 10:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس5 اور دس برس کےلیے تجدید کرایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ لائسنس کی تجدید اب ابشرسسٹم کے ذریعے باسانی کرائی جاسکتی ہے تاہم اس کےلیے میڈیکل ٹیسٹ کرانا ضروری ہے جو کسی ایسے ادارے سے کرایا جائے جو ای لنک کے ذریعے ٹریفک پولیس کے سسٹم سے مربوط ہوتاکہ میڈیکل کی رپورٹ براہ راست ٹریفک پولیس کے سسٹم میں اپ لوڈ ہوجائے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے سرکاری اداروں میں بیشتر معاملات ڈیجیٹل کردیئے گئے ہیں جس سے لوگوں کو کافی سہولت ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل ڈرائیونگ لائسنس یا گاڑی کے استمارے کی تجدید کےلیے کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔