کینیڈا میں منکی پاکس کے 1059 کیس رپورٹ

ہفتہ 13 اگست 2022 12:01

کینیڈا میں منکی پاکس کے 1059 کیس رپورٹ
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) کینیڈا کی چیف پبلک ہیلتھ آفیسر تھریسا ٹام نے کہا کہ حکومت نے صوبوں اور علاقوں میں اموامیون نامی ویکسین کی 99ہزار سے زیادہ خوراکیں فراہم کی گئی ہیں اور 11 اگست تک 50 سے زیادہ افراد کو ویکسین دے دی گئی ہے۔چینی خبر رساں ادارے نے کینیڈا کی چیف پبلک ہیلتھ آفیسر تھریسا ٹام کے حوالے سے کہا کہ منکی پاکس کے ردعمل پر ایک خصوصی مشاورتی کمیٹی قائم کی گئی تھی جیسے کہ دو سال قبل کورونا وائرس کے لیے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹام نے کہا کہ کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے 1059 کیسز کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد ملک کے28 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 2 آئی سی یو وارڈ میں ہیں جبکہ کینیڈا میں منکی پاکس کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو انسانوں اور جانوروں کے درمیان قریبی رابطے سے پھیلتی ہے اور اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ اور جلد کی بیماری شامل ہیں مذکورہ وائرس کا تعلق آرتھوپاکس وائرس فیملی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :