ملازت سے برخاستگی کے بعد امریکی شہری خاتون کا عدلات سے رجوع

ٹرمپ کی تصویر پوسٹ کرنے پر امریکی ائیر لائنز نے خاتون کو نوکری سے نکال دیاتھا،رپورٹ

ہفتہ 13 اگست 2022 12:44

ملازت سے برخاستگی کے بعد امریکی شہری خاتون کا عدلات سے رجوع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) جہاز میں بطور فلائٹ اٹینڈڈ کام کرنے والی امریکی خاتون کو اس وقت ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ گئے جب اس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک کارٹون پوسٹ کیا تھا۔ دوران ملازمت خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کی یہ حرکت جرم بن گئی اور اسے ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہری لیونڈرا ٹیلر ڈیلٹا ائیر لائن میں کام کرتی تھیں، ڈلٹا ائیر لائن کے خلاف ملازمت سے نکالنے کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

کہ اسے ملازمت سے نکال کر اس کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ڈیلٹا نے امریکن شہری کی فیس بک پر اس پوسٹ کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے اور یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ ایسا کرنا کمپنی کی سوشل میڈیا پالیسی کے خلاف ورزی پر مبنی تھا، جس کا ارتکاب لیونڈرا ٹیلر نے کیا ہے۔ واضح رہے ائیر لائن کی اس ملازمہ کو 2021 میں ملازمت سے نکالا گیا تھا۔