ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ضبط

ایف بی آئی نے 11خفیہ دستاویزات قبضے میں لیں، جج نے عدالت میں وارنٹ سمیت دیگر مواد کھولا،رپورٹ

ہفتہ 13 اگست 2022 14:26

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ضبط
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) سابق امریکی صدر ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے 11خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جب کہ عدالت میں جج نے وارنٹ سمیت دیگر مواد کھولا۔بعض دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ درج ہے ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ انہیں صرف خصوصی سرکاری دفاتر میں ہونا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے سرچ وارنٹ دکھانے کا کہا تھا ۔ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ چھاپہ حساس دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے سے متعلق امریکی جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے شبے میں مارا گیا ۔ٹرمپ کا کہناتھاکہ بائیں بازو کے بعض ڈیموکریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :