افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں پر فخر کرتے ہیں، یہ ہماری آن ،جان اور شان ہیں، سید سہیل عابدی

ہفتہ 13 اگست 2022 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کی جانب سے پچھترواں یوم آزادی منانے کے سلسلے میں پرجوش تقریبات بارشوں کے طوفانی اسپیل کے باوجود جاری رہیں۔ ملک کو ترقی دینے کے عزم اور ملک کے لئے افاوج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا ۔ سینئر ترین پی پی پی رہنما و گلبرگ یونین کونسل سے چیئرمین شپ کے امیدوار سید سہیل عابدی ، پی پی پی رہنمائوں ایس ایم نقی ، آفاق الیاس، شہنیلہ خانزادہ، سکینہ سولنگی، عمار خان شارق، نازیہ ساجد ، رضوان احمد فکری، ساجد احمد ، محمد علی ، مشتاق علی ، صبیحہ خانم ، غلام حسین بھٹو، عادل خان ، حمید میمن ، عزرا جان ، اورنگی ٹائون میں رانا گلزار تاج ، حاجی جمیل احمد ضیاء ، علی محمد جان ، اسکیم تینتیس میں وقار جھلن ، جمیل سومرو،نے تقاریب سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

قومی پرچم تقسیم کئے۔ فیڈرل بی ایریا گلبرگ میںخطاب کرتے ہوئے سینئر ترین رہنما پی پی پی سید سہیل عابدی نے کہا کہ آزادی کے لئے بیس لاکھ جانیں قربان ہوئیں ۔ پچھترواں یوم آزادی مناتے وقت یاد رکھنا ہے کہ یہ ملک کتنی قربانیوں کے بعد بنا اب اسکی حفاظت اور ترقی ہر پاکستانی پر قرض ہے ۔ افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں پر فخر کرتے ہیں۔

یہ ہماری آن جان شان ہیں۔ سید سہیل عابدی نے کہا کہ ملک کو ہماری بہترین کارکردگی کی ضرورت ہے۔ شہید ذولفقار علی بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو، آصف علی زردرای اور اب بلاول بھٹو سب نے اپنی بہترین کارکردگی سے ڈیلیور کیا۔ ملک میں قومی حکومت اور جمہوریت پی پی پی کا کارنامہ ہے۔ پی پی پی رہنما ایس ایم نقی نے کہ کہ پاکستانی پرچم ہماری عزت و حرمت کی شاندار علامت ہے اس پر ہر پاکستانی کی جان قربان ہے۔

پی پی پی نے ملک کو ترقی کے عملی کام کے علاوہ آئین پاکستان بھی دیا۔ اٹھاروین ترمیم اور اٹھاون ٹو بی کا خاتمہ ، ،قومی حکومت یہ ملک سے محبت کا عملی ثبوت ہے۔ ایس ایم نقی نے کہا کہ اہل وطن پاکستان پر جان نچھاور کرنے والوں میں سے ہیں ۔ پی پی پی کا ہر جیالا اور ایک ایک پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ملک میں ایٹمی ری ایکٹر پلانٹ فرانس سے شہید قائد عوام ذالفقار علی بھٹو لیکر آئے۔

اگلی حکومت پی پی پی کی ہوگی ملک کے عوام کو روزگار ، معاشی بحران و مہنگائی سے نجات صرف پی پی پی دلائے گی۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی ہر سیڑھی پر لے جانا ہمارا مشن ہے۔ نوجوان اور خواتیں بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو مثالی ملک اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ شہنیلہ خانزادہ کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ہمیں ہر جگہ پاکستان کی ترقی حرمت اور کشمیر بنے گا پاکستان کا جزبہ اور جدوجہد کرنی ہے۔

پی پی پی کی سینئر ترین رہنما سکینہ سولنگی نے کہا کہ یوم پاکستان پر اللہ کی رحمت بھی برس رہی ہے۔ ملک کو آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، فریال تالپور اور پی پی پی کے جیالوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہی سکینہ سولنگی نے کہا کہ پاکستان کے لئے ہم جان تک قربان کردیں گے۔ یہی ہر پاکستانی کا عزم ہے۔ نوجوان پی پی پی رہنما عمار خان شارق نے کہا کہ آزادی کی نعمت سب کو نصیب نہیں ہوتی۔

ہم خوش نصیب قوم ہیں ۔ نوجوان بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو ترقی اور ہر بحران سے نکالیں گے۔ عمار خان شارق نے نیو کراچی میں قومی پرچم بھی تقسیم کئے۔ پی پی پی رہنما بازیہ ساجد نے کہا کہ خواتیں ہر تحریک کا ہر اول دستہ رہیں ۔ پی پی پی میں خواتین کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ پاکستان کو پی پی پی ہی بھرپور مستحکم کریگی۔ پی پی پی رہنما رضوان احمد فکری نے کہا کہ افواج پاکستان نے پچھتر سالوں میں ملک کو بچانے کے لئے ہر دہشت گرد انرونی بیرونی سازش کا مقابلہ کیا۔

پاکستان کی افواج کو سلام شہید سیکورٹی فورسز افسران و اہلکار ہمارا مان ہیں انکی ملک کے لئے قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ افاوج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ رضوان احمد فکری نے کہا کہ ایک ایک پاکستانی عہد کرے کہ وہ پاکستان کو ترقی دینے کے لئے جو اس میں صلاحیت ہے اس سے چار چاند لگائے گا ہمیں جزبے اور ملک کی ترقی سب سے پہلے مقدم ہے۔ حمید میمن ، آفاق الیاس نے کہا کہ پاکستان کے لئے نوجوان اسے جدید ترین ملک بنانے کے لئے بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ آفاق الیاس امیدوار چیئرمین یوسی گلبرگ نے مذید کہا کپہ جیت جیالوں کی ہوگی اور ملک کو بلاول بھٹو اور آصف زرداری ہی بحرانوں سے نکالیں گے۔