سونیا گاندھی دو ماہ بعد پھر سے کورونا میں مبتلا

سونیاحکومت کے بتائے ہوئے کورونا پروٹوکولز کے مطابق آئسولیشن میں ہی رہیں گی،ترجمان

ہفتہ 13 اگست 2022 16:58

سونیا گاندھی دو ماہ بعد پھر سے کورونا میں مبتلا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) معروف بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنے کے حوالے سے کانگریس کی ایم پی اورکمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اطلاع دی ہے،انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج کانگریس صدر سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ حکومت کے بتائے ہوئے کورونا پروٹوکولز کے مطابق آئسولیشن میں ہی رہیں گی۔دوسری جانب کانگریس کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پارٹی کی جانب سے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔اس ٹوئٹر پیغام میں پارٹی کی جانب سے اپنی رہنما کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :