این ایچ اے نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پرمسافروں کیلئے عارضی قیام و طعام کا انتظام کردیا

ہفتہ 13 اگست 2022 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ہدایت پر این ایچ اے کی طرف سے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پرمسافروں کیلئے عارضی قیام و طعام تیار کرلیا گیا ہے ۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر نماز کیلئے عارضی جگہ، پیٹرول پمپ، اور ٹک شاپ تیار کیا گیا ہے ۔250 کلو میٹر سے زائد موٹروے پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، چئیرمین این ایچ اے کیپٹن ر محمد خرم آغا نے دو ہفتہ قبل ڈی آئی خان موٹروے کا دورہ کرکے مسافروں کی مشکلات کا جائزہ لیا تھا، ترجمان این ایچ اے کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے عوام کو موٹروے پر بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔چئیرمین این ایچ اے کیپٹن ر محمد خرم آغا نے وفاقی وزیر کی ہدایت پر فوری عمل درآمد کروایا۔عوام کو ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر تمام سہولیات اب میسر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :