ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں ڈرینج سسٹم ناکارہ کے خلاف دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو نوٹس جاری

ہفتہ 13 اگست 2022 22:55

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ 1 ارسلان جعفری کی عدالت نے ایڈوکیٹ گھبر سنگھ مہیشوری کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں ڈرینج سسٹم ناکارہ ہو چکے ہیں جس کے باعث بارش اور گٹروں کا گندہ پانی گلی محلوں اور سڑکوں پر جمع ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں اور ٹریفک کی روانگی میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمد خان یاسر بھٹی ، ایکسین پبلک ہیلتھ ٹنڈومحمدخان ، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوغلام حیدر کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور انکوائری کے لئے 19 اگست کو کورٹ میں طلب کیا گیا ہے