قائد اعظم کی تصویربنانا میرے لئے اعزاز ہے،آرٹسٹ سعید اختر

ہفتہ 13 اگست 2022 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) قومی اسمبلی ہال میں آویزاں قائد اعظم کا پوٹریٹ بنانے والے آرٹسٹ سعید اختر نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی تصویربنانا میرے لئے اعزاز ہے،اس دوران میرے جو جذبات تھے وہ ناقابل بیان تھے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دستور ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں سایہ خدائے ذوالجلال کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قائداعظم کی اس تصویر بنانے اس کی دستور سازاسمبلی تک لانے،اسے آویزاں کرنے کی پوری روداد سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ قائداعظم کی یہ تصویر آویزاں کئے جانے کے بعد میرے ذہن میں آیا کہ میں نے تصویر میں قائداعظم کے زیب تن کئے کوٹ کے بٹن نہیں بنائے بعد ازاں تصویر آویزاں کرنے کے بعد آکر سیڑھی پر چڑھ کریہ بنائے۔جب یہ تصویر یہاں لگی تو اس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو صدر منتخب ہوکر آئے تو انہوں نے اس تصویر بنانے پر پرنسپل کو فون کرکے کہا کہ میں اس تصویر کے سامنے کھڑا ہوں اور یہ بہت خوبصورت تصویر ہے،انہوں نے لاہور آکر مبارکباد دی۔