عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا ایک مقدس عہد وپیمان ہی:نعیم بلوچ

ملک میں نشان عبرت بنے جمہوریت پر شب خون مارنے والے طاقتوار آہین شکن غدار بار بار آہین کے کتاب کو سپریم کورٹ میں پھاڑتے رہے ضیا الحق سے لے پرویز مشرف تک تمام آمر اپنے حلف اور آہین سے غداری کر کے دنیا بھر میں دھندناتے رہے ہونا تو چاہیے تھا: صدر پاکستان پیپلز پارٹی رخشنان ڈویژن

ہفتہ 13 اگست 2022 22:57

بسیمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا ہے آہین عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا ایک مقدس عہد وپیمان ہے آہین بنانے والے اس ملک میں نشان عبرت بنے جمہوریت پر شب خون مارنے والے طاقتوار آہین شکن غدار بار بار آہین کے کتاب کو سپریم کورٹ میں پھاڑتے رہے ضیا الحق سے لے پرویز مشرف تک تمام آمر اپنے حلف اور آہین سے غداری کر کے دنیا بھر میں دھندناتے رہے ہونا تو چاہیے تھا ان آہین شکن غداروں کو سپریم کورٹ کے سامنے لٹکا دیا جاتا پرویز مشرف کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنانے سے جمہوریت مضبوط ہوگی کلاشنکوف کلچر اور منشیات کو ملک بھر میں پھیلانے والے جہادی فیکٹری کے موجہد پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے والے آہین شکن غدار دہشتگردوں کے امیرالمومنین ضیاالحق کی قبر کو علامتی پھانسی دینے سے آہین کی روح کو سکون ملے گا قانون آہین صرف سیاست دانوں کی پاوں کازنجیر ہے مقدس گائے آہین سے بالاتر ہیں آہین سب سے زیادہ مقدس ہے مگر بد بختی سے آہین کو بار بار روندہ جاتا رہا ہے یہاں آہین کے بجائے اسٹبلشمنٹ اور کینگرو کورٹس کو مقدس جانا گیا سیاست کو بد سے بدنام کرنے کی کوششیں ہر ہمیشہ عروج پر رہے ہیں ملک میں نمائشی جمہوریت ہے درحقیقت تمام اختیار اور وسائل کا مرکز پارلیمنٹ نہیں کہیں اور ہے طاقت کا سرچشمہ عوام نہیں بوٹوں کی چمک سے ہے حکومت کس کی مرضی سے بنتی اور گرتی ہیں یہ دنیا جانتی ہے لنگڑی جمہوری کو مستحکم جمہوریت میں بدلنے کے لیے آہین پر سختی سے عملدرآمد کرکے پارلیمنٹ کو طاقتور بنانا ہوگا ملک کو آہین دینے جمہوریت کو بحال کرنے کی پاداش میں جمہوریت پسندوں کو انتقام کا بھینٹ چڑیا گیا شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بینظیر بھٹو اور ہزاروں جیالوں کی جانیں اس اس خاطر لیے کہ انھوں نے اقتدار عوام کے حوالے کرنے کی جرم کیے ملک کا وقار بلند کیا پاکستان کو اقوام عالم میں ایک پہچان دیا شب پرستوں نے عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ ڈالے مگر پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مشن سے کھبی دستبردار نہیں ہوا جمہوریت کی بحالی میں ہماری قیادت اور کارکنوں کی خون شامل ہیں ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آہین دیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو آصف علی زرداری جیالوں کے ساتھ جمہوریت اور آہین کی بحالی کی جنگ لڑتے رہے ملک کی بقا آہین پر عملدرآمد میں ہے آہین شکنی غداری کا مقدمہ شہباز گل کے ساتھ ساتھ پرویز مشرف پر بھی چلنا چاہیے آہین شکن غداروں کو ڈی چوک پر لٹکا دیں تب جا کر جمہوریت اور ادرے مضبوط ہو نگے۔