یورپی یونین روسی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرے، یوکرینی صدر

ہفتہ 13 اگست 2022 22:59

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر روسی شہریوں پر سفری پابندی عائد کرے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپیل کی ہے کہ روس کے یوکرین پر جارحیت کے جواب میں یورپی یونین روسی شہریوں کو ویزے دینا بند کردے تاہم روسی کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کو استثنیٰ حاصل ہو۔

(جاری ہے)

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یورپی ممالک کے اتحاد کے تصور اور مشترکہ یورپی اقدار کو تباہ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی بھی وجہ سے یورپ کو ایک سپر مارکیٹ میں تبدیل ہونا چاہیے۔یوکرینی صدر کا مطالبہ ایک طرف، خود یورپی یونین میں بھی تمام روسی شہریوں پر ویزا لے کر داخلیکی پابندی عائد کرنے کی تجویز زور پکڑتی جارہی ہے جن میں جارجیا اور جرمنی پیش پیش ہیں۔واضح رہے کہ روس نے رواں برس فروری کے ا?خر میں یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور دو شہروں پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے جس پر روسی صدر کو عالمی قوتوں کی جانب سے تنقید اور دباو? کا سامنا بھی ہے۔