Live Updates

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے، مصدق ملک

پی ٹی آئی ایسے شخص کی کمپنی کی خدمات کیوں لے رہی ہے جوپاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ہے،،بتائیں اب غدارکون ہی وزیر مملکت

ہفتہ 13 اگست 2022 23:31

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکا میں جس لابنگ فرم کی خدمات لی، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،عمران خان بتائیں انہوں نے ایسا لابسٹ کیوں لیا جو کہتا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی ختم ہو ، عمران خان نے چوری نہیں کی توتلاشی سے کیوں گھبراتے ہیں ۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں نو نیوکلیئر پروگرام کہنے والا لابنگ کے لیے کیوں ہائر کیا ہے، عمران خان چاہتے ہیں عدالتیں مولوی تمیز الدین اور ذوالفقار علی بھٹو کیس جیسے فیصلے دیں ۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکہ میں فینٹن گروپ کو ہائر کیا گیا ہے اور اس کا مالک کون ہی جو امریکہ میں پی ٹی ا?ئی کا مقدمہ لڑے گا، عمران خان آج قوم کو بتائیں نو نیوکلیئر پروگرام کہنے والا لابنگ کے لیے کیوں ہائر کیا ہی مصدق ملک نے کہا ملک میں احتساب کا نظام سب کے لیے برابر ہونا چاہیے جبکہ کمزور اور طاقتور کے لیے ایک نظام ہو۔

(جاری ہے)

ایسا نظام نہ ہو کہ مریم نواز کو 45 دن کا ریمانڈ دیا جائے لیکن غداری کے ملزم اور اداروں پر تنقید کرنے والے کا صرف 2 دن کا ریمانڈ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹانے کی سزا دی گئی لیکن ایک لیڈر نے ملک ریاض سے ساڑھی400 کینال زمین لی اور فائدہ پہنچایا، شاہد خاقان کا 90 دن کا ریمانڈ دیا گیا لیکن عمران خان سے حساب نہیں مانگا جاسکتا۔مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ان سے فارن فنڈنگ سے متعلق پوچھا بھی نہ جائے، مریم نواز کو تحقیقات کے مرحلے پر گرفتار کیا گیا لیکن عمران خان تو عدالتوں میں جا رہے ہیں کہ تحقیقات نہ کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات