Live Updates

عمران خان کے قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع

ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی شکل میں ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا

ہفتہ 13 اگست 2022 23:31

عمران خان کے قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کر ادیئے گئے ۔

(جاری ہے)

پختونخوا میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے شاندانہ گلزار خان، روحیلہ حامد اور مہوش علی خان بھی میدان میں اتر آئیں ،ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی شکل میں ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا ،عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سے انتخاب لڑیں گے ،این اے 22 ،این اے 24 ،این ای31 ،این اے 45 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے ،این اے 108 ،این ای118 ،این اے 237 ،این اے 239 اور این اے 246 میں بھی عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ،تمام 9 حلقوں میں کورنگ امیدواروں کے کاغذات جمع کروانے کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈیول کے مطابق ان 9 حلقوں میں انتخاب 25 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات