اپنے ملک کے صحافیوں کاسامنانہ کر سکنے والا لیڈر کس منہ سے جرات اور بہادری کی بات کرتا ہے،سید ناصر حسین شاہ

اتوار 14 اگست 2022 00:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جو لیڈر اپنے ملک کے صحافیوں کاسامنا نہیں کرسکتاوہ کس منہ سے جرات اور بہادری کی بات کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ بقول عمران کے اُن کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ،اگر واقعی سچے ہیں تو ہرمیڈیا ٹاک اپنی مرضی کےصحافیوں کو بٹھاکر کیوں کرتے ہیں ؟ جو لیڈر اپنے ملک کے صحافیوں کاسامنا نہیں کرسکتاوہ کس منہ سے جرات اور بہادری کی بات کرتا ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینا ہر لیڈر کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :