نیا ریکارڈ کیا گیا قومی ترانہ قوم کی آواز بن جائے گا، وزیراعظم

اتوار 14 اگست 2022 01:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) نئے ریکارڈ شدہ قومی ترانے کے اجراء کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو کہا ہے کہ قومی ترانے کے شاندار اور مسحور کن الفاظ نئے انداز میں قوم کی آواز بنیں گے۔

(جاری ہے)

نئے ریکارڈ شدہ قومی ترانے کے اجراء کےحوالہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 68 سال بعد ہمارے قومی ترانے کے شانداراور مسحور کن الفاظ ایک نئے انداز اور نئے سازاور سروں کے ساتھ قوم کی آواز بنیں گے۔میں اس خوبصورت پروڈکشن اور تاریخی لمحات کو پاکستانی قوم کے نام وقف کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وزارت اطلاعات، اسٹیئرنگ کمیٹی، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز اورپوری ٹیم کوا ن کی کوششوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔