دیر ، بارودی سرنگ کا دھماکہ ، دو جوان شہید

ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقہ میں آپریشن شروع

اتوار 14 اگست 2022 11:50

دیر ، بارودی سرنگ کا دھماکہ ، دو جوان شہید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) ضلع دیر کے علاقے برا وال میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقہ میں آپریشن شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع دیر کے علاقے برا وال میں سیکیورٹی فورسز کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں، شہید سپاہی ساجد علی کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر جبکہ سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق پونچھ آزاد کشمیر سے ہے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا، افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔