موٹروے بیٹ 24 جلال پور پیر والا میں 75واں یوم آزادی پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریب کاا نعقاد

اتوار 14 اگست 2022 13:50

جلال پور پیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس خالدمحمود ڈی آئی جی شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر موٹروے ایم 5 سیکٹر 1 رانا اسماعیل کی ہدایت کے مطابق بیٹ 24 جلال پور پیر والا میں بیٹ کمانڈر ضرغام عطا بلوچ کی قیادت میں 75واں یوم آزادی پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی پرچم کو سلامی دی گئی، شہدا کےلئے دعا کی گئی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے آفیسران و ملازمان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے خصوصی دعا کی گئی، یوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا اورروڈیوزرز خصوصأ بچوں میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے، اس موقع پر پر بیٹ-24 جلال پور پیر والا کے تمام آفیسران و ملازمان نے بھرپورشرکت کی۔