Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات یکسر مسترد کر دئیے

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بیہودہ الزامات لگائے،ترجمان الیکشن کمیشن

اتوار 14 اگست 2022 14:40

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات یکسر مسترد کر دئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بیہودہ الزامات لگائے، الیکشن کمیشن عمران خان کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت گرانے والے اب ایک اور سازش کر رہے ہیں، انہوں نے میرے خلاف کیسز بنانے کا پلان بنایا ہے، مجھے ڈس کوالیفائی کر کے نواز شریف کو واپس بلانے کی سازش ہو رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والے کان کھول کر سن لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرے گا، الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ان کی پوری مدد کی لیکن انہیں بری طرح شکست ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات