پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل زون میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

ایڈیشنل آئی جی نے پرچم لہرا کا تقریب کا آغاز کیا اور پرچم کو سلامی پیش کی‘ قومی شاہراہوں پر قانون کے یکساں نفاذکو یقینی بنائیں. ڈاکٹر عثمان انور کا خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 14 اگست 2022 15:24

پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2022 ) پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل زون میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ریجنل کمانڈر سینٹرل ریجن ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پرچم لہرا کا تقریب کا آغاز کیا، پرچم کو سلامی پیش کی گئی.

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،کیک بھی کاٹا گیا سکول کے بچوں میں ملی نغموں، تقاریر کا مقابلہ، خاکے پیش کیے گئے جبکہ جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے قومی شاہراہوں پر قانون کے یکساں نفاذکو یقینی بنائیں آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ عوام کو شاہراہوں پر محفوظ سفر کی فراہمی یقینی بنائیں گے عوام ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

(جاری ہے)

ٹریفک قوانین عوام کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں جن کی پاسداری قومی فریضہ ہے.

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریںتیز رفتاری جان لیوا ثابت ہوتی ہے، حد رفتار سے تجاوز نہ کریں ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب میں آئے شرکا اور عوام سے اپیل کی کہ لین کی خلاف ورزی نہ کریں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں . ترجمان این فائیو سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ زونل کمانڈر سینٹرل زون نے تقریب میں آئے طلبا وطالبات کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی تقریب کے شرکا نے عہد کیا کہ وہ آئندہ ٹریفک قوانین کی پابندی لازمی کریں گے بچوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے والداوربھائیوں کو ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ کی پابندی سے متعلق آگاہ کریں گے مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا.

تقریب میں زونل کمانڈر سینٹرل زون اور بڑی تعداد میں فیلڈافسران نے شرکت کی یوم آزادی کے موقع پر سینٹرل زون کے تمام بیٹ کیمپس اور سیکٹر آ فسز میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا سینڑل زون کی جانب سے قومی شاہراہ پر واکس اور ریلیاں نکالی گئیں .