خانیوال ،نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس سیکٹر ایم فور پر جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں

اتوار 14 اگست 2022 15:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس سیکٹر ایم فور پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے ویژن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شاہد جاوید کی طرف سے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر ایم فور میں رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں ،اس سلسلے میں سیکٹر کے مختلف پلازہ جات پر جشن آزادی کی تقریبات سبز ہلالی پرچم اور ہری جھنڈیوں کی بہار میں منعقد ہوئیں جس میں ڈی آئی جی شاہد جاوید نے بیٹ نمبر 22 میں جشن آزادی کا کیک کاٹا سیکٹر کمانڈر عاطف علی چوہدری نے فلیگ مارچ اور جشن آزادی واک میں ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی کیساتھ شرکت کی موٹروے ایم فور کے مختلف پلازہ جات پر شہریوں میں گفٹ ہیمپرز جھنڈیاں اور پودے تقسیم کئے گئے اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا بھی کرائی گئی اس موقع پر۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جشن آزادی ہمیں وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے پوری ملت وطن عزیز کیلئے جانیں قربان کرنے کا عزم رکھتی ہے۔یوم آزادی بھرپور ملی جذبے کے پرامن اظہار کا دن ہے دنیا جان لے کہ کوئی طاقت اس مملکت خداداد کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ نئی نسل کو آزادوطن کیلئے کی گئی جدوجہد یاد دلانے کا دن ہے۔جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔\378