پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی پر ڈی آئی جی آفس ویسٹ زون نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تقریب کا انعقاد ،پولیس افیسران و ملازمان کی شرکت

اتوار 14 اگست 2022 17:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی پر ڈی آئی جی آفس ویسٹ زون نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ویسٹ زون جاوید علی مہر اور تمام اعلی پولیس افیسران و ملازمان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے آغاز پر پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی ۔اور ملک کی سلامتی اور شہدا کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اسکے بعد جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر موٹروے سے حال ہی میں ریٹائیر ہونے والے آفیسر پی او خادم حسین کو ان کی خدمات پر NHMP کے سووینئر سے نوازا گیا۔ آخر میں ڈی آئی جی موٹروے ویسٹ زون جاوید علی مہر نے حاضرین سے خطاب اور بچوں تحائف تقسیم کئے۔