Live Updates

جہلم،مملکت خداداد پاکستان لازوال قربانیوں سے حاصل کیا جو تاقیامت قائم و دائم رہے گا،چوہدری فوق شیر باز

اتوار 14 اگست 2022 19:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) جہلم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار برائے حلقہ این اے 60 چوہدری فوق شیر باز نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان لازوال قربانیوں سے حاصل کیا جو تاقیامت قائم و دائم رہے گا،تاریخ عالم اسلام کے اوراق پر جرات و استقلال عزم استقامت ،عزیمت ،ایثار و قربانی کے ساتھ ساتھ کامیابی و کامرانی کی جتنی ولولہ انگیز داستانیں رقم ہیں ان کے پس پردہ کسی نہ کسی نظریے کی کارفرمائی نظر آتی ہے پاکستان کا وجود میں آنا نظریہ پاکستان کا مرہون منت ہے دو قومی نظریہ جداگانہ قومیت کا نظریہ مسلمانوںکی الگ تہذیب و ثقافتی تشخص کا نظریہ سب اسی نظریے کے مختلف نام ہیں جو اسلام کے نام سے جانے جاتے ہیں جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر قائم ہے ، آج ہم یوم آزادی اس عز م کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہم اس نظریے کی پاسداری کریں گے قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ بچے، بوڑھے،جوان،خواتین نے بے پناہ قربانیاں دیں جس کی وجہ سے ملک پاکستان معرض وجود میں آیا، آج پاکستان کے عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم پاکستان 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکن و عہدیدار بھی موجود تھے، چوہدری فوق شیر باز نے کہاکہ پاکستان کو توڑنے والے چند عناصر چھپ کر سازشیں کر رہے ہیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ، دشمن جتنا مرضی زور لگا لیں پاکستانی عوام ان کی تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو یک جان ہو کر اپنے ملک کی حفاظت کریں گے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

سابق ناظم چوہدری فوق شیر باز نے کہاکہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم ملک کی سلامتی و بقا کے لیے متحد ہو جائیں ملک پاکستان کے خلاف کام کرنے والی قوتوں کو منہ توڑ جواب دیں۔ 14اگست کو جشن آزادی میں یکجہتی کا بھر پور طریقے سے اظہار کیا گیا۔\378
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات