w سکھر میںچودہ اگست کا جشن نہایت جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا

اتوار 14 اگست 2022 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2022ء) ملک کے دیگر شہریوں کی طرح سکھر میں بھی چودہ اگست کا جشن نہایت جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا ، سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی درسگاہوں میں تقاریب و سمینار کا انعقاد ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں ، پاک افواج کیساتھ سرحدوں کی حفاظت کیلئے تجدعہد وفا ، پاکستان بے شمار قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے بعد حاصل ہوا ہے ، شرکاء ریلی و تقریب سے مقررین کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی75ویں ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر ملک کے دیگر شہریوں کی طرح سکھر میں بھی جشن آزادی کا دن نہایت جوس و جذبے کیساتھ منایا گیا اور سکھر کی مذہبی ، سماجی ، و سیاسی جماعتوں سمیت مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام ’ریلیاں نکالی گئی ، سکھر میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب جناح میونسپل اسٹیڈیم میںمنعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد ،ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک،ایڈمنسٹریٹر سکھر عدنان رضا انصاری، میونسپل کمشنر محمد علی شیخ،سابق ڈپٹی مئیر سکھر طارق حسین چوہان و دیگر نے پرچم کشائی کی جبکہ اس موقع پر اسکول کے طلباء اور پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے مختلف ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے ، اسی طرح پشتون اتحاد سماجی تنظیم سکھرکے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر محرم الحرام کے احترام میں سادگی سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پشتون اتحاد سماجی تنظیم سکھر کے رہنمائوں محمد ایوب خان ترین ، مولوی بہائوالدین ، مولوی خان محمد ، شاہنواز خان ، ماما حیات خان ، ایڈوکیٹ کے کے خان پٹھان، دائود خان ، دلاور خان ، جہانزیب خان ، رئوف خان ، سلمان خان و دیگر نے شرکت کی جامع مکرانی مسجدمیں ام المدارس مرکزاہلسنت جامعہ غوثیہ رضویہ بزم خدام رضا بزم طلباء کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے مسجد کے احاطے میں پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خاص جانشین مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد ابراہیم تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں جے یوپی سندھ کیرہنما مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری ، علامہ محمدشھزادقادری، علامہ عبدالرئوف اجمیری، علامہ ساجد الرحمن سمیت دیگر علماء کرام طلباکرام اراکین معززین عوام اہلسنت موجود تھے۔

(جاری ہے)

سکھر کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ سکھر میں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسد تھانوی کے احکامات اور نائب مہتمم مولانا احمد مصطفی تھانوی کی زیر نگرانی جشن ا?زادی کے حوالے سے ایک پروقار قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ ہذاہ کے ناظم اعلی حضرت مولانا قاری جمیل احمد بندھانی تھے ،جمعیت علماء اسلام ضلع سکھرکے زیر اہتمام مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جشن آزادی پاکستان زندہ باد سیمنار کا انعقاد ہوا تقریب میں حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی سیکریٹری جنرل حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ، مفتی سعود افضل ہالیجوی سمیت دیگر علماء کرام و بلدیاتی امیدواروں سمیت اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے زیر اہتمام تقریب میں ضلعی صدر خورشید میرانی و دیگر نے شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا ،اسی طرح سکھر کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی درسگاہوں میں بھی چھوٹی بڑی تقریبات منعقد ہوئی جس میں اسکول کے طلبائ و طلبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جشن آزادی کی خوشی میں نکالی جانیوالی ریلیوں ، تقاریب و سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مقررین نے اپنے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں چودہ اگست 1947کو ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیکر اس ملک (پاکستان ) کو حاصل کیا اور غلامی سے نجات ملی پاکستان کی دفاع کیلئے پاک افواج کیساتھ ہیں پوری قوم کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔