ؑموٹرے پولیس سیکٹر 3قلات کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب

اتوار 14 اگست 2022 20:20

ٖکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2022ء) موٹرے پولیس سیکٹر 3قلات کی جانب سے 75ویں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی 75ویں یوم آزادی موٹروے پولیس پولیس سیکٹر قلات کی جانب سے شایان شان طریقے سے منایا گیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈرز قلات تھری محمد یاسر دوتانی نے کوئٹہ بیٹ 14میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر قلات محمد یاسر دوتانی کا کہناتھا کہ اللہ کا شکریہ ہے کہ ہم ایسے آزاد ملک میں رہ رہے رہیں۔

اور آزادی اللہ کی بڑی نعمت ہے ہم سب کو اس کی قدر کرنی چاہے ہماری آباو اجداد نے اس ملک کو حاصل کرنے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہے ،پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لئے سب کو مل کام کرنا چاہے۔

(جاری ہے)

محمد یاسر دوتانی کا کہنا تھا ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تقریب میں سی پی او کوئٹہ، پیٹرولنگ آفیسر سمیع اللہ لاشاری، نے شرکت کی کیا اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کا ٹا گیا۔

ملی نغمہ بھی گایا گیا ۔ط %چاغی(آن لائن)ضلع بھر میں 75واں یوم پاکستان کی مناسبت سے ریلیاں اور تقاریب کار ریلیاں تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی کی قیادت میں داود آباد سے ایک کاراور موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ریلی دادو آباد یار محمد زئی ہاوس سے شروع ہوکر مغربی بائی سے ہوتی ہوئی دالبندین شہر سے گزر کر مشرقی بائی پاس پر اختتام پذیر ہوا ریلی سے میر اسفندیار یار محمد زئی ودیگر نے خطاب کیا ریلی میں پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ادھر ڈپٹی کمشنر چاغی انعام الحق حریفال نے مرکزی ہائی اسکول میں پرچم کشائی کی اسکول ہال میں ایک تقریب منعقد ہوا تقریب سے ڈپٹی کمشنر کمشنر انعام الحق، اساتذہ اور طلبا نے خطاب کیا بعدازہ مرکزی ہائی اسکول سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں ایس پی چاغی انور جان بادینی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کھوسہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور خان، چیف آفیسر زین العابدین، ڈپٹی ڈی ایچ او آغا عصمت شاہ، انجمن تاجران صدر حاجی آغا حسنی،قبائلی رہنماوں حاجی صاحب خان محمد حسنی،سردار عبد الغیاث بڑیچ ،سیٹھ برج لال شیولداس، ویدپرکاش، نند لال ،حاجی رحمت اللہ نوتیزئی، میر شاہ نواز رئیسانی ایس ایچ او ضیاالدین مینگل ودیگر آفسیران ہیڈ ماسٹرز،شریک تھے۔

ادھر الفتح پینل کے رہنما حاجی میر احمد محمد حسنی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں پر گشت کیا پاک فوج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا ئے ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ڈھول کی تھاپ رقص بھی کیئے 75واں یوم آزادی کو جوش خروش کے ساتھ منایا گیا۔ادھر تحصیل چاگئے میں 160ونگ کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں خان پینل ،بعپ پارٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے ریلی سے بعپ پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری صدر الدین عینی،سردار عبد الغیاث درانی،ملک کریم داد محمد حسنی ودیگر نے خطاب کیا ضلع بھر میں 75واں یوم آزادی 14اگست 2022کو بڑی جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا شہر اور گھروں میں لوگوں نے قوم پرچم آویزاں کر رکھا تھا ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ودیگر سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے چراغاں کیا تھا 14اگست کے سلسلے میں پولیس ،لیویز اور سیکورٹی فورسز نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں سخت سیکورٹی کا اہتمام کئے تھے۔