بھارتی فلمساز اور فلم ناقد بھی’ ‘مولا جٹ’‘ کے ٹریلر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

ٹریلر فلم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا۔فلم نے ریلیز سے قبل ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے

پیر 15 اگست 2022 10:25

ِکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) پاکستانی فلم ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ نے سرحد پار بھی فلمی دنیا کو متاثر کر ڈالا۔ایکشن سے بھر پور فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا اور ٹریلر فلم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا۔فلم نے ریلیز سے قبل ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے، پاکستان کی مہنگی ترین فلم لاشاری فلمز، انسائیکلو میڈیا اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے تخلیق کی گئی ہے۔

ریلیز کیے گئے ٹریلر کو کافی پسند کیا جارہا ہے ایسے میں بھارتی فلم ساز اور فلم ناقدین بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔بھارت کے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بلآخر وہ فلم جو مجھے کافی پسند ہے اور جسے آپ سب واقعی دیکھنا چاہیں گے، اس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انوراگ کشیپ نے ٹوئٹ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کا لنک بھی شیئر کیا۔

اس کے علاوہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مشہور فلم ناقد عمیر سندھو نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی پہلی 100 کروڑ کمانے والی فلم آرہی ہے۔دوسری جانب ایک اور مشہور بھارتی فلم ناقد توتیجا جگندر نے بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اب تک کی سب سے کامیاب ترین فلم ہوسکتی ہے، فواد خان ،ماہرہ خان اور بلال لاشاری نے یقیناً کچھ بہترین بنایا ہے۔ اس سے قبل بالی وڈ فلم ہچکی کے ہدایتکار سدھارتھ ملہوترا نے کچھ روز قبل مولاجٹ کا پوسٹر جاری ہونے پر انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ فلم شاندار ہونے والی ہے جس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے اٴْمید ہے انشاء اللہ ۔