شام میں اسرائیلی میزائل حملوں سے 3 فوجی شہید

پیر 15 اگست 2022 10:50

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) شام پر اسرائیلی میزائل حملوں سے 3 فوجی شہید ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اتوار کی رات شام کے دارالحکومت دمشق اور ساحلی شہر طرطوس میں فوجی ٹھکانوں پر متعدد میزائل حملے کئے جن کے نتیجے میں 3فوجی شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

شامی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کی سمت سے میزائل حملے کئے اور دمشق کے دیہی علاقوں میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔